Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

10ویں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد، کمشنر ملتان کی شرکت

ملتان ڈویژن میں 10ویں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نےتحصیل کونسل ملتان میں منعقد ریونیو عوامی خدمت کچہری کا دورہ کیا۔انہوں نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے بارے متحرک ہے۔گزشتہ9 کچہریوں میں 9707 درخواستیں وصول ہوئیں جن میں9631 حل کی گئیں،76 درخواستیں عدالتی کیسز،دیگر قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے زیر التواء ہیں۔
کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔عوام کی کچہری میں شرکت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا گیا ہے جبکہ لینڈ ریونیو و دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری بہتر کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو معاملات و ریکوری افسران کا بنیادی کام ہے اور اس پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔افسران عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر،سب رجسٹرار نوید احمد، کامران بخاری، تحصیلدار، قانونگو، پٹواری عملہ لینڈ ریکارڈ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button