Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہونہار سکالرشپ کے لئے 100 بلین روپے مختص

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام مقابلہ انگریزی مضمون نویسی میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم کی تقریب گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید نے کی اور انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہائیر ایجوکیشن کے لئے بہت سے پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے. 30 ہزار طلباء وطالبات کے لیے ہونہار سکالرشپ شروع کیا گیا ہے۔

ہونہار سکالرشپ کے لئیے 100 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، ہونہار سکالرشپ 8 سالہ پروگرام ہے، حکومت پنجاب 40 ہزار طلبہ وطالبات کو لیب ٹاپ دے گی. 10 بلین روپے لیپ ٹاپ سکیم کے مختص کئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ وطالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں. ہمیں طلبہ وطالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ملک عطاالحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اور ڈویژن کی سطح سے مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کرا کر جنوبی پنجاب کے مقابلے کرانے گئے۔

ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر فرید شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات میں سوچنے اور لکھنے کی صلاحیتوں کو پروان چھایا جارہا ہے، طلباء و طالبات میں جزبہ مسابقت پیدا ہوتا ہے۔

انگریزی مقابلہ مضمون نویسی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 10 ہزار روپے ، دوسری پوزیشن پر 5 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن پر 3 ہزار روپے نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔

تقریب میں مقابلہ مضامین نویسی کو کامیاب بنانے والے افسران اور پروفیسرز کو شیلڈز دی دی گئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹریز ملک عطاالحق، ڈاکٹر عظیم قریشی، ڈپٹی سیکرٹری سلمان اسلم بھٹی، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر فرید شریف، ڈائریکٹر کالجز ، اے ڈی انور، پرنسپل پروفیسر علی سخنور، پرنسپل پروفیسر قاضی خالد، پروفیسر راحت بانو دیگر ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور کالجز کے پرنسپلز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button