11ویں نتائج کااعلان : 99.41فیصد امیدوار پاس ہوگئے

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2021ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے،نتائج کے مطابق امتحان میں امیدواروں کی مجموعی تعداد 68179 رہی ،ان میں سے 67780پاس ہوئے ،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 99.41فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں کل 23423امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 23308نے کامیابی حاصل کی ،نتیجہ 99.51فیصد رہا،پری انجینئرنگ گروپ میں 7945امیدوار شریک ہوئے ،ان میں سے 7910پاس ہوئے ،نتیجہ 99.56فیصدر ہا،جنرل سائنس گروپ میں امیدواروں کی کل تعداد14423رہی،ان میں سے 14354پاس ہوئے ،کامیابی کا تناسب 99.51فیصد رہا،کامرس گروپ میں کل 2234امیدواروں نے شرکت کی ،تمام نے کامیابی حاصل کی ،نتیجہ 100فیصد رہا۔
آرٹس گروپ میں مجموعی طور پر 20101امیدوار شریک ہوئے ،ان میں سے 19943پاس ہوئے ،یوں آرٹس گروپ میں امیدواروں کی کامیابی کی شرح 99.21فیصد رہی ۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2021ءمیں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر 3امیدواروں کے خلاف یو ایم سی درج کیے گئے ،کیسز کی سماعت کے بعد مذکورہ تینوں امیدواروں پر نقل کے الزامات ثابت ہوگئے جس پر انہیں سزا دے دی گئی۔


















