Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

16 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے 16 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے برطرف ملازمین کی بحالی کے قانون کو درست قرار دیا۔
دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ 16 ہزار افراد نہیں بلکہ 16 ہزار خاندان متاثر ہوئے، ہر روز متاثرہ افراد کے مرنے کی خبریں آرہی ہیں، انسانی بنیادوں پر فیصلے کی معطلی چاہتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ یہ ترجیحی ریلیف دے سکتے ہیں کہ حکومت متاثرہ ملازمین کو سرکاری گھروں سے نہ نکالے۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کھلے دل سے کیس سن رہے ہیں، اپنی غلطی نظرآئی تو اصلاح کریں گے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے لگ یہ رہا ہے حکومت نے شہرت کیلئے نظرثانی کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 29 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button