Breaking NewsNationalتازہ ترین
واسا نے میپکو کے واجبات ادا کردئے

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ملتان سرکل کو واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی (واسا) نے مارچ 2021ء کے بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ11لاکھ روپے سے زائد رقم اداکردی۔
ریونیوآفس موسیٰ پاک، سٹی اور ممتازآباد میں کام کرنے والے ڈسپوزل اسٹیشنوں کے بجلی بلوں کی مد میں ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
میپکو موسیٰ پاک ڈویژن کو بائی پاس، بستی سیداں وال، پرانابرف خانہ، چونگی نمبر 9اور چاہ ککر والا ڈسپوزل اسٹیشنوں کے مارچ 2021ء کے بلوں کی مد میں 50لاکھ20ہزارروپے، سٹی ڈویژن کو کڑی جمنداں نیو اینڈ اولڈ، شجاع آباد روڈ گلاس فیکٹری، بھٹہ کالونی نیوشاہ شمس، مظفرآباد، قاسم بیلہ اور گارڈن ٹاؤن ڈسپوزل اسٹیشنوں کے بلوں کی مد میں 33 لاکھ 15ہزارروپے، ممتازآباد ڈویژن کو مدینہ کالونی اور وہاڑی روڈڈسپوزل اسٹیشنوں کے بجلی بلوں کی مد میں 28لاکھ47ہزارروپے اداکئے گئے ہیں۔


















