20واں گورنر سٹیٹ بنک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ
ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں جاری دوسرے روز دو میچوں کا فیصلہ حبیب بنک اور اسٹیٹ بنک نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔
اس سلسلہ میں ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ میں جاری بنکرز کلب کے زیر اہتمام انٹر ریجنل بنکس 20واں گورنر سٹیٹ بنک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا، بدھ کی صبح کھیلے گئے پہلے میچ میں حبیب بنک نے نیشنل بنک کی ٹیم کو 27رنز سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حبیب بنک نے 8وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنائے، رانا عدیل 88، جنید خان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیشنل بنک کی طرف سے کامران اور حذیفہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیشنل بنک کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنا سکی، کامران بھٹی 52 اور عالمگیر 29رنز بنا کر نمایاں رہے، احمد حسن اور زاہد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، رانا عدیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دوسرے میچ میں اسٹیٹ بنک نے یونائیٹڈ بنک کو ہرا دیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو بی ایل کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے، منان 53، رحمن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسٹیٹ بنک کی طرف سے مہیر نے 4اور شاہد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں اسٹیٹ بنک کی ٹیم نے مقررہ ہدف 13.4اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 167رنز حاصل کر کے یو بی ایل کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیف الرحمن 58 علی فاروق نے 45 نمایاں رنز بنائے، سجاول نے ایک وکٹ حاصل کی ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
میچز کی ایمپائرنگ کے فرائض عبدالرؤف، نور الدین قمر نے سر انجام دئیے جبکہ سکورر محمد اکبر تھے۔
میچ کے مہمانان خصوصی سہیل رسول،ناصر چوہدری، محمد رمضان،جاوید حسین نیئر،عدیل خان،عمران گل تھے جنکا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور ٹیموں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا گیا، میچز کی کمنٹری معروف کرکٹ آرگنائزر،ایمپائر، کوچ فیاض بھٹی نے کی۔
آج 12دسمبر جمعرات کو دو میچز ہوں گے، پہلا میچ بنک آف پنجاب اور میزان بنک جبکہ دوسرا میچ مسلم کمرشل بنک اور بنک الحبیب کے مابین ہو گا۔