Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

23 اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں 7جون تک بند رکھنے کا اعلان

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حملے جاری،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 23اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں 7جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ 11اضلاع میں سکول کھول دئے گئے۔

ایچ ای ڈی نے کورونا کی وجہ سے صوبے بھر کے23اضلاع میں یونیورسٹیز اور کالجز 7 جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ محکمہ سکولز نے پنجاب کے گیارہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب کے گیارہ اضلاع بہاولنگر، چکوال، حافظ آباد، جہلم، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولز 24 مئی بروز پیر سے ہفتے میں 4 دن کھلیں گے, گورنمنٹ کی جانب سے وضع کردہ کورونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button