Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رزرعی انکم ٹیکس اور ریونیو بقایاجات ادا نہ کرنیوالے ڈیفالٹرز کی گرفتاریاں

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر سو فیصد ریکوری کا ہدف حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ کے افسران متحرک ہو گئے ہیں اورزرعی انکم ٹیکس اور ریونیو بقایاجات ادا نہ کرنیوالے ڈیفالٹرز کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے مبارک پور سرکل میں 9 ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کر لیاٹیکس جمع کرانے کے بعد گرفتار ڈیفالٹرز کو رہائی مل سکی۔
پورے ضلع میں ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے ریونیو کی وصولی کے لئے ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا حکم دیے رکھا ہے اور 30جون تک تمام ریونیو بقایاجات کی وصولی کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
ڈیفالٹرز کو انتباہ کیا گیا ہے کہ گرفتاریوں سے بچنے کے فوری طور پر حکومت کے واجبات جمع کرائے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button