Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

26 کرکٹرز کی ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پریکٹس شروع

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے26 کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں 7 جون بروز پیر سے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
کیمپ کی نگرانی ثقلین مشتاق کررہے ہیں جبکہ این ایچ پی سی کے کوچز محمد یوسف اور عمر رشید کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ بھی اس کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہے۔ ان کوچز میں مصباح الحق( ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم)، اعجاز احمد (ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم) اور مہتشم رشید (فیلڈنگ کوچ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم) شامل ہیں۔

اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کوطلب کیا گیا ہے جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے رہے تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی پختگی کے ساتھ ساتھ ان کے تکنیکی پہلوؤں پر بھی کام کیا جاسکے۔

کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے دو گروپس ریڈ اور وائیٹ بال کی صورت میں ٹریننگ کی۔ریڈ بال کرکٹرز نے صبح نیٹ سیشن جبکہ شام میں فٹنس اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔اسی طرح وائیٹ بال کرکٹرز نے دن میں فیلڈنگ اور جم سیشن کیا، جبکہ شام میں نیٹ سیشن کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button