Breaking NewsNationalتازہ ترین
3 لاکھ25 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر36لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ

میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 140بجلی چورپکڑلئے۔ 3 لاکھ 25ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر36لا کھ40ہزار روپے جرمانہ عائد۔5 مقدمات درج۔18مئی2021ء کو ملتان میں 28صارفین کو1551659روپے جرمانہ عائدکیا گیااوردو مقدمات درج کروائے گئے۔
ڈی جی خان میں 22صارفین کو324057روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،وہاڑی میں 10بجلی چوروں کو236458روپے جرمانہ عائد،
بہاولپور میں 10صارفین کو329677روپے جرمانہ عائد،
ساہیوال میں 22 بجلی چوروں کو380015روپے جرمانہ عائد،
رحیم یار خان میں 14صارفین کو237250روپے جرمانہ عائد اور دو مقدمات درج،
مظفرگڑھ میں 4 صارفین کو133900روپے جرمانہ عائداور بہاولنگر میں 3صارفین کو44348روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


















