Breaking NewsInternationalتازہ ترین
30 ہزار افغان ہرہفتے بے گھر ہو رہے ہیں : امریکی میڈیا

امریکی میڈیا اس بات کا دعویٰ کررہا ہےکہ افغانستان میں طالبان کی پر تشدد کارروائیوں کے باعث افغان نقل مکانی کررہے ہیں، جبکہ افغانستان میں طالبان کی شدت پسندی اور خانہ جنگی کے خدشات کےسبب مہاجرین کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
30 ہزار افغان ہر ہفتے بے گھر ہورہے ہیں جبکہ بہت سے افراد عارضی خیموں میں پناہ لے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ بہت سے افغان محفوظ مقامات پر اپنے رشتہ داروں کے ہاں بھی منتقل ہوئے ہیں۔ ہزاروں افغان باشندوں کی جانب سے دیگر ممالک میں پناہ کیلئے ویزے کی درخواستیں دی جارہی ہیں۔


















