Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کی 35ویں ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف)صدر دفتر میں بورڈ ممبران پر مشتمل 35ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پیف محمد عامر عنایت شاہانی نے کی۔

اجلاس میں بورڈ ممبران میں سے ثانیہ کامران(ایم پی اے)، فریدہ چشتی (ماہر تعلیم)، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے سدرہ یونس(ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، ایجوکیشن اینڈ یوتھ افئیرز)، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق (اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن) نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے کمیٹی کے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا اور کمیٹی کو پیف کی نئی عمارت کی تعمیر، ماسٹر ٹرینرز کی گریجوٹی، سکلڈ سٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر ایجنڈے پیش کیے۔

اجلاس کے دوران تمام ایجنڈوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور زیر بحث لائے ایجنڈوں کو اگلی بورڈ کی میٹنگ میں حتمی منظوری کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر کمیٹی کے تمام ممبران نے چیئرمین پیف محمد عامر عنایت شاہانی کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button