Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر اولیاء : 40 ہزار سے زائد ملتانیوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی، محکمہ صحت نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

ضلع ملتان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد1654 ہے۔محکمہ صحت نے کورونا ویکسی نیشن اور کورونا ٹیسٹنگ کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔

کورونا ویکسی نیشن کے لئےاب تک1لاکھ 10ہزار 127 شہری رجسٹریشن کرا چکے ہیں ۔37ہزار 784افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دے دی گئی ہے جبکہ 8ہزار 610شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی دے گئی۔20ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز بھی کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ڈیٹا کے مطابق کے مطابق 6مئی کو4226 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 4048 کے ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹیو آئے۔اس طرح کورونا پازیٹیو ٹیسٹ رزلٹ کی شرح4.2 فیصد رہی۔

ضلع ملتان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد1654 ہے۔ہسپتالوں میں 84 افراد داخل ہیں جبکہ 1570مریض ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button