سکولوں میں جولائی کا شجرکاری ہدف پورا نہ ہوسکا، صرف اڑھائی لاکھ پودے لگائے جاسکے

حکومتی احکامات ، ضلعی انتظامیہ کاوشیں محکمہ سکولز کے عملے نے خاک میں ملادیں، جولائی میں شجرکاری مہم کا ہدف پورا نہ ہوسکا، صرف 23.8 فیصد پودے لگائے جاسکے ۔
ذرائع کے مطابق جولائی میں پورے صوبے میں تین لاکھ 602بہزارں406 اساتذہ کو 10لاکھ 81ہزار 218پودے لگانے کاہدف دیا گیا، جس میں سے صرف دو لاکھ 57ہزار 610پودے لگائے گئے ، جبکہ 8لاکھ 23ہزار 608پودے رہ گئے اس طرح مقررہ ہدف کا صرف 23.8فیصد پورا کیا گیا ۔
سب سے زیادہ پودے مظفر گڑھ میں لگائے گئے وہاں لگائے گئے پودوں کی تعداد 34ہزار 692رہی جو مقررہ ہدف سے 558پودے زیادہ، جبکہ شرح 101.6فصد رہی ، دوسرے نمبر پر شیخوپورہ رہا جہاں پودے لگانے کی شرح 99فیصدرہی، تیسرے نمبر وہاڑی تھا جس کی شرح 73.7فیصد رہی، ملتان صرف 17.6فیصد پودے لگاسکا سب سے کم میانوالی میں پودے لگائے گئے جہاں کی شرح صرف .7فیصد رہی، جس کے بعد ڈیرہ غازی خان رہا جہاں صرف 3.2فیصد پودے لگائے جاسکے ۔




















