Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول کھلے رہیں گے، ایس اوپیز سخت کردئے گئے

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا, جبکہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر شفقت محمود نے کی،، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شرکت کی، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جبکہ مستقبل میں تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسنی نیشن لازمی کراوئی جائے گی،دوسری جانب ویکسی نیشن نہ کروانے والے سرکاری ونجی سکولوں و کالجز کے اساتذہ کےخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




















