45 وفاقی اور صوبائی محکمے میپکو کے ساڑھے تین ارب روپے کے نادہندہ نکلے

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 45وفاقی اور صوبائی محکمے میپکو کے ساڑھے تین ارب روپے کے نادہندہ نکلے۔
نادہندہ محکموں میں ریلوے،نادرا، ااٹامک انرجی کمیشن، سوئی گیس، این ایچ اے،نیشنل بینک، پاک ٹیلی کام سروس، کنٹونمنٹ بورڈ،واسا، جیل خانہ،ایری گیشن، پولیس، خوارک، صحت، سلائین زون، سیڈ کارپوریشن، ایم ڈی اے اور دیگرشامل ہیں۔ میپکو نے واجب الادا رقوم کے نادہندہ محکموں کو ادائیگی کے لئے حتمی نوٹس جاری کردئیے ہیں، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے کنکشنز منقطع کردئیے جائیں گے۔
میپکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی خصوصی ہدایت پر نادہندہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے ریکوری مہم شروع کی گئی تاکہ مالی سال2020-21ء کے اختتام سے قبل زیادہ سے زیادہ ریکوری کی جائے۔ اس سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں ریکوری کے لئے 13اضلاع میں سرگرداں ہیں۔
ترجمان نے سرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 30جون 2021ء سے قبل اپنے رواں بل اور بقایاجات اداکریں بصورت دیگر ان کے کنکشن مزید کسی نوٹس کے بغیر منقطع کردئیے جائیں گے۔
نادہندہ وفاقی محکموں کے ذمہ 59کروڑروپے سے زائد واجبات ہیں ان میں موٹروے پولیس کے ذمہ 12 لاکھ 80ہزارروپے، موٹر وے پٹرولنگ پولیس کے ذمہ 42 لاکھ 90ہزارروپے، محکمہ ریلوے کے ذمہ 2کروڑ65لاکھ روپے، محکمہ فوڈ اینڈ لائیوسٹاک کے ذمہ 8 لاکھ 30 ہزارروپے، نادرا نے 8لاکھ10ہزارروپے، محکمہ انکم ٹیکس نے 30لاکھ50ہزارروپے، پوسٹل سروسز نے 13 لاکھ80ہزارروپے، پی ڈبلیو ڈی نے ایک لاکھ70ہزارروپے، اٹامک انرجی کمیشن نے 11کروڑ48لاکھ روپے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 22لاکھ60ہزارروپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 97لاکھ40ہزارروپے،سوئی نادرن گیس نے 68لاکھ40ہزارروپے، اسٹیٹ لائف انشورنس نے 6 لاکھ 80 ہزارروپے، پاکستان براڈ کاسٹنگ نے 23 لاکھ50ہزارروپے، پی ٹی وی نے 19لاکھ80ہزارروپے، نیشنل بینک نے 33لاکھ10ہزارروپے، پاک ٹیلی کام سروس نے 2کروڑ63لاکھ روپے، کنٹونمنٹ بورڈ ملتان نے ایک لاکھ15ہزارروپے اور دیگر وفاقی محکموں کے ذمہ 30کروڑ روپے سے زائد واجبات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صوبائی محکموں کے ذمہ 2ارب 90کروڑروپے کی رقم واجب الاداہے ان نادہندہ محکموں میں محکمہ سکارپ نے 48لاکھ50ہزارروپے، ایری گیشن نے 3کروڑ74لاکھ روپے، پنجاب ہائی وے اتھارٹی نے 65لاکھ30ہزارروپے، پولیس نے 9کروڑ86لاکھ روپے، محکمہ جیل نے 7لاکھ63ہزارروپے، ایگری کلچر نے 61 لاکھ90ہزارروپے، محکمہ خوراک نے 12 لاکھ70ہزار روپے، محکمہ صحت نے ایک کروڑ15لاکھ روپے، پی ایچ ای نے 2کروڑ16لاکھ روپے، سلائین زون (رحیم یار خان) نے 95کروڑ37لاکھ روپے، سیڈ کارپوریشن نے 37لاکھ20ہزارروپے، ایم ڈی اے نے 62لاکھ20ہزارروپے، واساملتان نے ایک ارب 17کروڑروپے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے ایک کروڑ31لاکھ روپے، بہاوءالدین زکریایونیورسٹی نے 2کروڑ33لاکھ روپے، جنوبی پنجاب کی 13اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے 27کروڑ95لاکھ روپے، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ملتان کے ذمہ 9کروڑ69لاکھ روپے اور دیگر صوبائی محکموں کے ذمہ 5 کروڑ 82لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔


















