Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

7 جون سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان کردیا گیا

وفاقی وزیر تعلیم نے سوموار سات جون سے تمام یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد زکریا یونیورسٹی ویمن یونیورسٹی ملتان ، نوا زشریف زرعی اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں تیاریاں شروع کردی گئیں۔

علاوہ ازیں نویں اور دسویں کے لئےصرف اختیاری مضامین اور ریاضی کا امتحان ہوگا۔انٹرمیڈیٹ کےبھی صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔
پریکٹیکل اور باقی مضامین کے پرچے نہیں ہوں گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی ۔

جس کے مطابق 10 جولائی کےبعد12ویں اور پھر 10 ویں جماعت کےامتحان ہوں گے۔اولیول کے طلبہ26 جولائی سے10اگست کے درمیان امتحان دیں گے۔

اس کے علاوہ سوموار سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button