Breaking NewsEducationتازہ ترین
70 فیصد سکول اساتذہ کی اے سی آر اپ لوڈ ہوسکیں

سکولوں میں اساتذہ کی صرف 70فیصد اے سی آر سس پر اپ لوڈ کی جاسکیں ہیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ سٹاف کی اے سی آر جو اب 30جولائی تک جمع کرائی جانی ہے اس کو اپ لوڈنگ کی شرح کم ہے اب تک صرف 70 فیصد اے سی آر سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کی جاسکیں ہیں، کنٹریکٹ پر کام کرنےوالے اساتذہ اپنے کنٹرکٹ کے تما م عرصے کی اے سی آر جمع کرائیں گے ، اے سی آر کی فوٹوکاپی قابل قبول نہیں ہوگی ، اگر کسی کی نامکمل اے سی آر ایچ آر سسٹم پر اپ لوڈ کی گئی تو اس کی ذمے داری متعلقہ سی ای او ز پر ہوگی، اس لئے تمام افسروں اور عملے کو بروقت اور مکمل اے سی آر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی جائے ۔


















