Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

86 ہزار 290 ملتانیوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی

ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز تر کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ضلع میں کورونا ویکسی نیشن کے تازہ ترین اعداد شمار جاری کر دیئے ہیں۔

اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بتایا کہ 1لاکھ9 ہزار446 افراد کی ویکسی نیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔86 ہزار 290 جنرل پبلک کی ویکسی نیشن کی گئی ہے، جبکہ23ہزار156 ہیلتھ ورکرز کی بھی ویکسی نیشن کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5 ہزار 937 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کا کوئی سائیڈ افیکٹ سامنے نہیں آیا،شہری افواہوں پر کان نہ دھریں،نادرا کوڈ لے کر ویکسی نیشن سنٹر پہنچیں اور ویکسین لگوائیں۔

ضلع میں 12 ویکسی نیشن سنٹر قائم کئے گئے۔

ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بتایا کہ پاکستان میں درآمد کی گئی ویکسین دنیا کی بہترین ویکسین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹرا زینکا ویکسین کی ڈوز 23 ہزار 224 شہریوں کو لگائی گئی، جبکہ سائنو وک ویکسین 9466 شہریوں اور سائنو فارم 75 ہزار919 شہریوں کو دی گئی ہے۔ اسی طرح کین سائنو ویکسین کی ڈوز 833 افراد کو دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button