Breaking NewsNationalتازہ ترین
9ویں اور دسویں محرم کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نو اور دس محرم الحرام کو پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، محکمہ داخلہ نے موبائل فون سروس کی بندش کیلئے آئی جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔