Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

9 محرم الحرام کوتمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 9 محرم الحرام کوتمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم 10محرم پرملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، جس میں 9 محرم الحرام کو تمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ین سی اوسی کا کہنا ہے کہ 10محرم پرملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے۔
اجلاس میں این سی او سی نے عاشورہ کے دوران پہلے سے جاری ہدایات پر عملدرآمد پر زور دیا۔
یاد رہے اس سے قبل این سی او سی نے 10،9محرم الحرام کوملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں انڈین ویئرنٹ وبا پھیل رہا ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں بھارتی ویئرنٹ سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھنےلگا، جس کے باعث محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیز پر عمل ناگزیر بن چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button