Breaking NewsNationalتازہ ترین
9 نہیں صرف تین عید کی چھٹیاں،ملازمین کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی
عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کو لیکر ہونے والی چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں ،حکومت نے 3 سرکاری حھٹیوں کا اعلان کیا، 22،21،20 کو چھٹیاں ہوں گی ، جس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتر آنا ہوگا،وزیراعظم نے عید کی چھٹیوں کی منظوری دی، عید کے تیسرے روز تمام سرکاری دفاتر کھلے ہوں گے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عیدالاضحی پر ایک نہیں دو نہیں بلکہ پوری 9 چھٹیا ں ہونے کی توقع کی جارہی تھی، جس کے مطابق بڑے شہروں سے باہر تعینات سرکاری ملازمین 17 جولائی بروزہفتہ سے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی، 20 جولائی کو حج کی چھٹی، 21, 22 اور23 کو عید کی چھٹیاں ہونےکا امکان تھا،اسی طرح 24 اور25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہو ں گی۔



















