Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

95 کروڑ 45 لاکھ کی لاگت سےکیٹل مارکیٹ کی تعمیر جاری

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےکمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔
اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل کیٹل منڈی میں آڑھتیوں، بیوپاریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ماڈل کیٹل مارکیٹ کی خوبصورتی کیلئے تیار درخت بھی لگائے جائیں۔تعمیراتی کام میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 95 کروڑ45 لاکھ کی لاگت سے زیر تعمیر ماڈل کیٹل مارکیٹ 345 کنال13 مرلہ پر محیط ہے۔ماڈل کیٹل مارکیٹ کی تعمیر کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں باؤنڈری وال، خار دار تاریں،پانی کا پمپ وغیرہ لگائے جاچکے ہیں۔
دوسرے گروپ میں 44 میں سے 22 کیٹل شیڈز لگائے جاچکے ہیں۔بینک کی عمارت، بیوپاریوں کیلئے آرام گاہیں، مانیٹرنگ روم، آفس بلڈنگ زیر تعمیر ہے۔
تیسرے گروپ میں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 1.43 کلومیٹر کارپٹ سڑک زیر تعمیر ہے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button