Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی آئی اے میں کرپشن ، تحقیقات کا دائرہ وسیع

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں آئی پیڈز لگانےکے معاملے میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ‏تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔
ایف آئی اے نے شعبہ برانڈکے افسران سےپوچھ گچھ کی اور مزید ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ‏ایف آئی اے نےچنددن قبل ایک افسر کو بھی گرفتار کیا تھا۔
سابق ادوار میں آئی پیڈز لگانےکےنام پر خزانےکو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور اس معاملے میں ملوث جی ایم ‏برانڈ اور منیجر ایجنسی افئیرز پہلے ہی گرفتارہیں۔
ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ‏‏گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔ جہازوں کے پرزوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں۔
سپریم کورٹ کے ‏حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ کیا گیا ، جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے ‏آیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button