Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریجنل الیکشن کمشنر، ملتان ڈویژن کی سربراہی میں ملتان سٹی اور صدر تحصیل کے فیلڈ افسران کے ساتھ اہم اجلاس

بائی الیکشن کمشنر، پنجاب کی خصوصی ہدایات پر چوہدری ندیم قاسم، ریجنل الیکشن کمشنر، ملتان ڈویژن کی سربراہی میں ملتان سٹی تحصیل اور ملتان صدر تحصیل کے اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسران کے ساتھ اہم اجلاس ہوا
جس میں محمد سلیم اختر خان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر(ون)، ملتان اور جاوید اقبال، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر(ٹو)، ملتان بھی موجود تھے۔
ریجنل الیکشن کمشنر نے تمام اے آر اوز کے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا ، اور ان کے مسائل سنے اور ان کے حل بارے ہدایات دیں۔
اس سلسلے میں اسپیشل ٹیمیں بھی بنا دی گئی ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی سربراہی میں الیکشن آفیسرز اور اسٹاف، ملتان کینٹ، ملتان سٹی، صدر، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کا دورہ کریں گی اور فیلڈ اسٹاف کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے، فیلڈ کے دورہ کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ریجنل الیکشن کمشنر، ملتان کے پاس جمع کروائیں گے۔
مزید ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام ضلعی الیکشن کمشنرز فیلڈ اسٹاف کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور جاری کام کی توجہ سے مکمل نگرانی کریں تاکہ ہر ضلع میں غلطی سے پاک ووٹر لسٹیں بن سکیں اور نظر ثانی کا کام بطریق احسن مقررہ مدت میں سرانجام پائے۔
ہر اے آر او روزانہ کی بنیاد پر تصدیق کنندہ کے کام کی پراگریس چیک کرے گا ، اور کام کی مکمل نگرانی کی جائے گی تاکہ مقررہ وقت تک نظر ثانی کا کام مکمل ہو سکے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے اے آر اوز کو اپنا کام با احسن طریقے سے جاری رکھنے کا کہا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ معائنہ افسر رانا سہیل 22نومبر سے 25 نومبر تک ملتان ڈویژن کے دورہ پر ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button