Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے بجلی شکایات پورٹل افتتاح کر دیا

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے لاہور میں آن لائن الیکٹریسٹی کمپلینٹ پورٹل کا افتتاح کردیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے الیکٹریسٹی کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کردیا ہے۔
پنجاب بھر میں بجلی کے صارفین شکایات پورٹل سے مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹل کا مقصد اوور بلنگ، وائرنگ اور میٹر کی خرابی کا عوام کی دہلیز پر فوری حل ہے۔ عوام کو آئے روز ٹیرف کے مسائل اور زیادہ بل کی شکایات اب ایک کلک پر گھر بیٹھے حل ہوں گی۔
محکمہ توانائی صارفین کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تمام ڈسکوز سے متعلق عوامی شکایات بروقت حل کرانے کا پابند ہوگا۔ہر منصوبہ میں عوام کی فلاح و بہبود پیش نظر ہے۔
محکمہ توانائی کے الیکٹرک انسپکٹرز پنجاب بھر میں عوام کی خدمت میں حاضر ہیں۔
گزشتہ سال پورٹل پر لاہور ریجن سے متعلق 206 شکایات موصول ہوئیں-206 میں سے 192 شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button