Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، جس میں سیکریٹری داخلہ اورچیئرمین نادرا ، ڈی جی پاسپورٹ اورایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے شریک ہوئے۔
اجلاس میں آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ای پاسپورٹ کے اجرا کو ایک اہم اقدام کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے، جو موجودہ مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آسانی سے آن لائن درخواستوں پر کارروائی کرنے میں مدد کرے گا۔
خیال رہے مائیکرو چپ کارڈ کے حامل اس پاسپورٹ میں درخواست گزار کی تمام تر تفصیلات محفوظ ہوں گی، چپ میں محفوظ مسافر کے کوائف اور سفری تفصیلات امیگریشن اور نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گی۔
اس کے محفوظ سیکیورٹی فیچرز میں متعدد چیزیں شامل ہیں، ای پاسپورٹ کے مرکزی صفحے پر پاسپورٹ ہولڈر کی ایک کی بجائے 2 تصاویر ہوں گی، پاسپورٹ کا مرکزی صفحہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاٹ پر مشتمل ہوگا، اور نئے پاسپورٹ میں جعل سازی اور مرکزی صفحے کی تبدیلی ناممکن بنائی گئی ہے۔
ای پاسپورٹ سے ایئر پورٹ پر دستاویزی سفری کارروائی انتہائی مختصر وقت میں مکمل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کم وقت میں بورڈنگ کارڈ، امیگریشن کی تکمیل سے طیارے تک تیز تر رسائی ممکن ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button