Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سب مذاہب کا احترام لازم ہے لیکن انسانیت سب سے پہلے :منصور کنڈی

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ سب مذاہب کا احترام لازم ہے، لیکن انسانیت سب سے پہلے ہے۔
بہاو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام مسلم عائلی نظام معاصر تحدیدات اور ان کا تدارک کے موضوع پر منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزیدکہاکہ مسلم عائلی نظام کے نفاذ کے لیے تمام مسلم امہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگ، اجبکہ دینی سکالرز کا اس ضمن میں بھی رول بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں بڑھتی ہوئی ناچاقیوں اور دوریوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اور اس میں ہم سب کو اپنا کردار ضرور ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں مسلم فیملی ریلیشن کی باتیں کی جاتی ہیں اور میں سمجتھا ہوں کہ اس ریلیشن کو صر ف دین کے اصولوں پر چل کر ہی بہتر کیاجا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام بہترین دین ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اتنا پیارا دین ملا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ دین کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہوا جائے۔
وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ رضائے الہی کے بغیر زندگی کا تصور نہ ممکن ہے اللہ تعالی جس کام کی توفیق دیتا ہے ہم وہی کرسکتے ہیں۔اور اس کے بغیر کچھ نہ ممکن ہے۔
انہو ں نے کہاکہ کرونا کی شکل میںآنے والی وبا ء نے ایک بہت بڑا سبق دیا ہے۔ اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تکبر تو نبیوں کو بھی کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ انسان نہ جانے کس غلط فہمی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیارے دین کو سمجھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں زندگیوں میں بے چینیاں خود بخود ختم ہوجائیں گی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا شعبہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے کہاکہ مغربی عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ اور مغربی تہذیب میں عائلی زندگی ختم ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عائلی زندگی کے بہترین ثمرات اسلام میں ہی میسر ہیں۔ وائس چانسلر ایگری کلچر یونیورسٹی گومل بلوچستان ڈاکٹر مسرور احمد نے کہاکہ بلاشبہ اسلام اتنا پیارا مذہب ہے کہ اس پر عمل پیرا ہوکر ہم دین و دنیا کے معاملات کو بآسانی حل کرسکتے ہیں۔
جامعہ الازہر مصر کے مذہبی سکالر ڈاکٹر عبدالفتح نے کہا کہ عائلی نظام کا حل وقت اشد ضرورت ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کا حل اللہ اور رسولﷺ کے بتائے ہوئے احکامات میں موجود ہے ۔
انہوں نے کہاکہ زکریا یونیورسٹی اس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر وائس چانسلر اور ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
کانفرنس سے ڈاکٹر محمد ضیاء الحق اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ، ڈاکٹر عبیداللہ فہد ، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹرنوید احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اور اس اہم موضوع پر روشنی ڈالی۔
شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ مغربی کلچر نے جس بری طرح ہماری تہذیب و تمدن کو تباہ و برباد کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ اس کا واحد حل مسلم عائلی نظام اور معاصر تحدیدات اور اس کا تدارک ہے۔
کانفرنس میں سعودی عرب سے ڈاکٹر عبدالرحمان حماد ، سوڈان سے ڈاکٹر معروف الباء ، برطانیہ ڈاکٹر منیر احمد الازہری ، برطانیہ سے ہی ڈاکٹر محمد سلیم ، ڈاکٹر اکرم رانا ، ڈاکٹر عبدالباسط ، ڈاکٹر شاہدہ پروین ، ڈاکٹر شبانہ ، ڈاکٹر کلثوم سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے مذہبی سکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جبکہ طلباء طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی ، ڈاکٹر مسرور احمد اور ڈاکٹر نوید احمد کو شیلڈز پیش کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button