Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں فیس ادا نہ کرنے والے طلبا کا احتجاج، گیٹ بند کردیا

زکریا یونیورسٹی شعبہ ایگرانومی میں مڈٹرم کے امتحانات چل رہے ہیں ۔
ساتویں سمسٹر کے طلبا نے فیس ادا نہیں کی تھی جس پران کو امتحان دینے سے روک دیا کہ وہ پہلے واجبات ادا کریں ،جس پرانہوں نے کمرہ امتحان سے باہر آکر احتجا ج شروع کردیا ۔
جس کی قیادت دلاور، محسن ، اورحسن نے کی ،مظاہرین نے ایگری گیٹ بند کردیا۔
جس کی وجہ سے ٹریفک کے روانی متاثر ہوئی اطلاع ملنے پر سیکورٹی آفیسر خلیل کھور اور نفری موقع پر پہنچی اور احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرتے ہوئے ٹریفک بحال کردی ۔
جبکہ ایگرانومی ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ طلبا کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے ۔


















