Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سول لائنز کالج میں 8 مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی اجازت

حکومت پنجاب نے ملتان کے گورنمنٹ کالج سول لائنز کو طلبا وطالبات کیلئے 8مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
دی،ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب (لاہور)نے کالج کو فزکس، کیمسٹری، زوالوجی، اکنامکس، شماریات،ںاردو، انگریزی اور کامرس کے مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کا این اوسی بھی جاری کردیا،مذکورہ مضامین میں داخلے بھی رواں تعلیمی سال کے دوران ہوں گے۔
ایمرسن کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد ملتان میں گورنمنٹ کالج سول لائنز پبلک سیکٹرمیں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے والا پہلا تعلیمی ادارہ ہوگا،کالج میں ایچ ای سی کے کمیونٹی کالجز پروگرام کے تحت دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان جرنلزم /ماس کمیونیکشن،آئی ٹی اور کامرس میں پہلے ہی گزشتہ پانچ سال سے کامیابی سے جاری ہے جس میں داخلے 15دسمبر تک جاری رہیں گے۔
جبکہ بی ایس چار سالہ پروگرام کے آغازپررواں سال کالج میں دوسالہ روایتی بیچلر پروگرام اے ڈی اے اور اے ڈی ایس میں داخلے نہیں ہوں گے۔
اس ضمن میں پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز پروفیسر سیدحیدرعباس گردیزی نے کہا ہے کہ کالج کو سائنس وآرٹس کے8مضامین میں بی ایس چارسالہ پروگرام شروع کرانے کی اجازت ملناجنوبی پنجاب کے طلباوطالبات کیلئے بہت خوشی کی خبر ہے،محدود سیٹوں اور میرٹ زیادہ ہونے کے باعث ہرسال خطے کے ہزاروں طلباوطالبات پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں داخلوں سے محروم رہ جاتے ہیں، پنجاب حکومت نے ملتان شہرکے وسط چوک کچہری میں واقع گورنمنٹ کالج سول لائنز میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرانے کی اجازت دیکر حقیقت میں خطے کے ہزاروں طلبا وطالبات کو بڑا تحفہ دیا ہے،اس کیلئے ہم حکومت پنجاب،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن اورڈائریکٹرکالجز ملتان ڈویژن کے مشکور ہیں،اس کے ساتھ کالج اساتذہ و دیگرسٹاف بھی مبارکبادکا مستحق ہے۔
پروفیسرسیدحیدرعباس گردیزی نے کہا کہ ہم معیار تعلیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرتے،گورنمنٹ کالج سول لائنز میں پہلے ہی ہائرایجوکیشن کمیشن اور ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کے تعاون سے دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور اس سے فارغ التحصیل سینکڑوں طلباوطالبات مارکیٹ میں جابز حاصل کرچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ طلباوطالبات کی کئیرئیربلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں تاکہ طلباوطالبات اچھا روزگارحاصل کرکے اپنے والدین کا سہارا بن سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button