Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیب اور محکمہ تعلیم کے زیراہتمام پرائمری اور مڈل تا میٹرک ڈویژنل سطح کے تقریری مقابلے اختتام پذیر

قائد زنانہ مرکزنواں شہر میں دیانتداری میں عزت اور بدعنوانی میں ذلت کے موضوع پر منعقدہالگ الگ تقریری مقابلہ جات کے نتائج کے مطابق مڈل تا میٹرک لیول میںگورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ کی طالبہ زینب رفیق نے پہلی۔گرلزحسن۔ماڈل سکول خانیوال کی رائمہ جان نے دوسری اور ماڈل سکول جہانیاں کےطالبعلم مقرر حماد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پرائمری سیکشن کے تقریریمقابلہ جات کے نتائج کے مطابق دھنوٹ گرلز ہائی سکول ضلع لودہراں کی شانزےعابد اول۔ایم سی گرلز ہائی سکول رحیم آباد کی آسیہ گل دوم اور گورنمنٹگرلز ہائی سکول 35لودہراں کی فاطمہ بھٹو سوم رہیں۔
تقریری مقابلوں کا ججنگ پینل حافظ نعیم۔ شاہد عباس۔ شفیق الرحمان۔قرت العین اور رابعہ شیخ پرمشتمل تھا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض قائد زنانہ مرکز کی سینئر ٹیچر صبا عرشنے انجام دیئے۔تقریری مقابلوں کے نگرانی کیلئے ڈی ای اوسیکنڈری شیخ محمدرفیق۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن محمد سلیم خان۔ ڈویژنل ڈائریکٹرایلیمنٹری ایجوکیشن پرویز اقبال۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایلیمنٹری تسنیماختر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایلیمنٹری سعدیہ احمد ہاشمی بھی موجودتھیں۔
ا س حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری شیخ محمد رفیق نے خطابکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچوں میں کرپشن کے خلاف شعور پیدا کرنا ہے اور انکی دیانتداری کے حوالے سے تربیت وکردار سازی کرنی ہے۔
بدعنوانی کے خلافتقریری مقابلوں کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button