Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بہاولپور میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر 6360خرچ کرنے کا فیصلہ

ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے بہاولپور میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر 6360خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس پر عملدرآمد کی تیاریا ں شروع کر دی گئی ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا کہ تونسہ میں انڈس روڈ پر 1000ٹرمینیلیا کے درخت لگانے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔
پی ایچ اے سمیت متعلقہ اداروں کوجامع اور مربوط منصوبہ بندی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سمیرا ربانی،ڈائریکٹر فاٹا شفیق الرحمٰن،ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ کوالٹی اوراسکیموں کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پہلے سے جاری ترقیاتی اسکیموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10ملین روپے سے نرسری کا قیام عمل میں لایا جائے۔جبکہ 40ملین روپے کی خطیر رقم بڑے درختوں کی شجر کاری پر خرچ کی جائے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہاولپور دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی اور منصوبوں کو جلد مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمینیلیا کے ایک ہزار سے زائد بڑے درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تونسہ میں پلکن ایوینیو بنایا جائے گا۔یہ تونسہ میں پہلا اور ملتان کے بعد دوسرا بڑا پلکن ایونیو ہوگا جس کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے۔
پبلک ٹوائلٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کمال پارک اور دیگر پارکس میں بھی پبلک ٹوائلٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج سے ہی پارک کے داخلی اور خارجی راستوں پر شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شہر میں جلد ہی شجر کاری کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کو جلد مکمل کر نے کی کوشش کریں گے۔کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی اور ٹوائلٹس جیسی سہولیات جنوبی پنجاب میں فراہم کر نا ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِاعظم کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔تونسہ شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں اور مقامات اور معروف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں درخت لگائیں گے۔ جس کے لئے پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button