Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کی دو یونیورسٹیوں سمیت چار یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لئے انٹرویوز اچانک ملتوی

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملتان کی دو یونیورسٹیوں سمیت چار یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لئے انٹرویوز اچانک ملتوی کردئیے۔ انٹرویوز کے لئے 150 امیدواروں کو کال لیٹر جاری کیے گئے تھے ۔
بتایاگیا ہے کہ یو نیورسٹی آف سرگودھا،یونیورسٹی آف ساہیوال،ایمرسن کالج یونیورسٹی ملتان اور نواز شریف یو ای ٹی ملتان کے نئے وائس چانسلرز بھرتی کئے جانے ہیں، جس کےانٹرویوز کے لئے 150 امیدواروں کو کال لیٹرز جاری ہوچکے ہیں۔
وائس چانسلرز کے انٹرویوز29 نومبر سے شروع ہونا تھے۔ایچ ای ڈی وائس چانسلرز کے لئے انٹرویوز ملتوی کردئیے۔تمام امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس انٹرویوز ملتوی کرنے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
اس بارے میں ایچ ای ڈی نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرویو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کئے گئے نئے کال لیٹر جلد جاری کئے جائیں گے۔
امکان کے طور پر 17 یا 30دسمبر کو انٹرویو ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button