Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بیرونی قرض کے حوالے سے احسن اقبال کا دعویٰ گمراہ کن قرار

وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے معیشت اور قرضوں سے متعلق احسن اقبال کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔
وزارتِ خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’کرونا چیلینجز کے باوجود بیرونی قرضوں میں 15 فیصد کمی ہوئی‘۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی معیشت اورقرضوں پرکانفرنس گمراہ کن ہے کیونکہ جون2020میں بیرونی قرض107 فیصد پر تھے، جو اب کم ہوکر 93 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بیرونی قرضوں کی شرح سب سےکم ہے، پہلے3سال میں حکومت نے9.9ارب ڈالرز کے بیرونی قرض لئے ہیں۔وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ حکومت کے پانچ سالوں میں 22.50 ارب ڈالرز کےقرض لئے، احسن اقبال صرف فی کس قرض پر زور دیتے رہے ہیں۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے تین سالوں کے دوران قیام پاکستان سے لے کر اب تک سب سے زیادہ قرض حاصل کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button