Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترینجرائم کی دنیا

قادیانی طالبعلم کو خلاف قانون اقلیتی کوٹے پر کلاس میں بٹھانے سے انکار، وی سی زکریا یونیورسٹی زیر عتاب

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انچارج داخلہ کمیٹی کا قادیانی طالبعلم کو خلاف قانون اقلیتی کوٹے پر کلاس میں بٹھانے سے انکار ، ہائی کورٹ کا جج برس پڑا۔
گزشتہ روز ہائی کورٹ میں اس وقت حالات گھمبیر ہوگئے جب زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور انچارج داخلہ پروفیسر ڈاکٹر عذیر نے ایک قادیانی امیدوار کو بطور اقلیتی کوٹہ کے کلاس میں بیٹھانے سے انکار کردیا اورکہا کہ یہ حسا س معاملہ ہے اس کو اپن فورم پر ڈسکس بھی نہیں ہونا چاہیے۔
ہم خلا ف قانون یہ کام نہیں کرسکتے اس سے سوسائٹی میں بے چینی پھیل جائے گی۔
یہ سننے کی دیر تھی جج ان پر برس پڑا، اور بدتمیزی سے بات کرتے ہوئے کہ میں کہ رہا ہوں اس کو کلاس میں بٹھائیں ، اگر آپ کو سیکورٹی کو ایشو ہے تو وہ بتائیں ہم رینجر تعینات کردیں گے جو اپ کی اور اس امیدوار کی حفاظت کرے گی، اس کو اقلیتی کوٹے پر داخلہ دیں ورنہ عدالت سخت ایکشن لینے پر مجبور ہوجائے گی۔
جس پر دونوں سینئر پروفیسرز خاموش ہوکر عدالت سے باہر آگئے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

تعلیمی اداروں میں قادنیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ، اقلیتوں کے کوٹے پر داخلے لے لئے

عدالتی ذرائع کاکہنا ہے کہ جج اس حوالے سے واضح کردار نہیں رکھتے ، جس طرح وہ اس مقدمے میں دلچسپی لے رہے ہیں  اورفیصلے دے رہے ہیں اس سے شکوک کے سائے بڑ ھ رہے ہیں ۔
دوسری طرف زکریا یونیورسٹی میں اس کیس کو لیکر شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے، مسلم کے ساتھ دیگر اقلیتی کوٹے پر داخلہ لینے والے طلبا میں اضطراب پایا جاتا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button