Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یکساں نصاب : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کےترجمان میدان میں

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کےترجمان نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو یکساں قومی نصاب کے تحت پہلے مرحلے میں نرسری تا پنجم جماعت کی 30ماڈل نصابی کتب اور نصاب موصول ہوا جو صوبائی کابینہ کی منظوری سے اختیار کرنے کے بعد صوبے بھر میں کامیابی کے ساتھ نافذ العمل ہے۔
یکسا ں قومی نصاب کے سلسلے میں وفاق کی طرف سے نصاب اور کتب کی مزید بہتری کے لئے اگر کوئی ہدایات موصول ہوں گی تو ان پر حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد مکمل عمل درآمدکیاجائے گا۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلے مرحلے میں رواں تعلیمی سال کے لئے نرسری تا پنجم جماعت تک سنگل نیشنل کریکولم کے تحت تمام نصابی کتب بروقت فراہم کی ہیں ۔
دوسرے مرحلے میں آئند سال چھٹی سے آٹھویں جماعت تک یکساں قومی نصاب کے تحت وفاق کی طرف سے جو نصابی کتب موصول ہوں گی حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد ان کی بروقت اشاعت کو یقینی بنایا جائے گا ۔
اس سے اگلے مرحلے میں انٹرمیڈیٹ تک یکساں قومی نصاب نافذ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button