Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

آر پی او ملتان بھی رخصت ہوئے ، اعزاز میں تقریب

ٹرانسفر پوسٹنگ سرکاری ملازمت کا لازمی حصہ ہے اولیاء کی سرزمین ملتان میں فرائض کی ادائیگی میں گزرا وقت ہمیشہ یاد رہے گا ۔
یہ بات ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے چارج چھوڑتے ہوئے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں افسران اور عملہ سے الوداعی ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔
سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ،اے آئی جی ڈسپلن ساؤتھ پنجاب پولیس عمران شوکت ، ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم،ایس پی سپیشل برانچ جاوید خان،ایس ایس پی آر آئی بی راؤنعیم شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن و پی آر او ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب سید ماجد علی،ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد،اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید، ڈی ایس پی عطیہ جعفری،پرسنل سٹاف آفیسر یوسف بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم، پرائیویٹ سیکرٹری محمد حامد و عبدالقادر و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ اولیاء کی سر زمین ملتان اور ملتان ریجن کے دیگر اضلاع کے لوگ جفا کش، باہمت اور محبت کرنے والے ہیں جن کے تعاون سے ملتان ریجن میں امن و امان کی صورتحال مثالی رکھنے میں مدد ملی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اچھی ٹیم کی بدولت بھی ریجن میں جرائم پر قابو رہا اور بہت سے اہم اہداف حاصل کئے گئے اور متعدد سنگین جرائم۔کو کم سے کم وقت میں سراغ لگا کر جرائم پیشہ کو انجام تک پہنچایا گیا۔
انہوں نے رخصتی سے قبل پولیس افسران سے فرداٰفرداٰ مصافحہ کیا افسران اور سٹاف نے سید خرم علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور آئندہ تعیناتی کی ذمہ داریوں میں آسانی کی دعا کی ۔
واضح رہے ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی کا تبادلہ وفاقی حکومت کی روٹیشن پالیسی کے تحت صوبہ پنجاب سے صوبہ سند ھ کیا گیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button