Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو نے نادھندگان کے خلاف ریکوری آپریشن کی منظوری دے دی
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے اپریل 2021ء کے ریکوری اہداف کے حصول کے لئے نادہندگان کے خلاف مہینے کے آخری روز گرینڈ آپریشن کرنیکا حکم دیاہے۔
انہوں نے میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جمعہ کے روزاپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر بلوں کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔
رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کئے جائیں۔ اپریل 2021ء کے ریکوری اہداف کے حصول میں ناکام ہونے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



















