Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دوسرا کانووکیشن 30 دسمبر کو ہوگا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحان ذوالفقار علی تبسم کے مطابق جامعہ زرعیہ کا دوسرا کانوکیشن 30 دسمبر2021 بروز جمعرات زرعی جامعہ میں منعقد ہو رہا ہے۔
کانوکیشن میں گریجویٹ سیشن 2014-18،2015-19،2016-20 اور پوسٹ گریجویٹ برائے تعلیمی سال 2016-18،2017-19، اور 2018-20 کے تمام طلباء و طالبات کو اسناد دی جائیں گی اور پوزیشنز ہولڈر طلباء و طالبات کو میڈل دیئے جائیں گے۔
نیز طلباء طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے مبلغ/- 1000 روپے بنام ٹریژرار ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے نام آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروائیں۔
آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ10 دسمبر 2021 مقرر ہے۔ کانوکیشن میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات مورخہ29 دسمبر 2021 کو ریہرسل میں شامل ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button