ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام شیلڈز ، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس میلہ کے مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ملازمین میں شیلڈز، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد جناح آڈیٹوریم میں کیاگیا۔
جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملازمین کے سپورٹس میلہ کے کامیاب انعقاد کے بعد حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کیاگیا۔
تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ممبر سنڈیکیٹ و پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی ، رجسٹرار صہیب راشد خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ تھے جبکہ ملازمین کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ اور کہاکہ میں خود پی ایچ ڈی ہوں لیکن میں نے سیاست بہاء الدین زکریایونیورسٹی سے سیکھی ہے، میں نے اپنے بچوں کو آج تک حرام نہیں کھلایا ۔
وائس چانسلر نے کہا کہ کمیٹیوں کو فعال کریں۔ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ایک ماں کی جگہ ہے ۔
ممبر سنڈیکیٹ و پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے پاکستان میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی ایک نام ہے۔ وقت کا پہیہ چلتا رہے گا حق اور سچ کی بات کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی ، رجسٹرارصہیب راشد خان اور صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک صفدر حسین اور ان کی ٹیم کا بہت اہم اور بڑا کردار ہے۔
رجسٹرار صہیب راشد خان نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد ندیم قریشی کا ملازمین کی تقریب میں آمد پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ کو اللہ نے باعزت روزگار فراہم کیا ہے لہذا آپ سے گزارش ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔
انہو ں ن والے کہا کہ حکومت نے ایک اچھا وائس چانسلر دیا ہے آئندہ بھرتی ریگولر ہوگی اگلے ہفتے باقی ڈیلی ویجز ملازمین کے کیڈرز کی سلیکشن کمیٹیاں کروادی جائیں گی۔ ملازمین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک صفدر حسین نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ باقی رہ جانے والے درجہ 5 تا 16 اور اپیل والے ڈیلی ویجز ملازمین کو جلد ریگولر کیاجائے۔
ملک صفدر حسین نے کہاکہ غریب صرف اور صرف آپکو دعا سکتے ہیں اس لیے جلد از جلد سلیکشن کمیٹی کا انعقاد کیاجائے، اور باقی رہ جانے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیاجائے۔انہو ں نے کہا کہ سیکورٹی گارڈز کو پانچویں سکیل کا درجہ دیا جائے ۔
لیب اٹینڈنٹ کو ساتویں سکیل کا درجہ دیا جائے ۔
تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ملازمین میں شیلڈز، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔


















