Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کروڑوں کی کتابیں ردی ہونے کا خدشہ ،نیشنل کریکولم کونسل کا یکساں نصاب پر دوبارہ کتابیں تیار کرانے کا فیصلہ

حکومت کی پرائمری جماعت کیلئے تیار کردہ کتابیں ردّی ہو جائیں گی۔
نیشنل کریکولم کونسل نے یکساں نصاب تعلیم کے تحت پہلی تا پانچویں جماعت تک کی کتابوں کو پھر سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلی جماعت تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب کے تحت دوبارہ کتابیں تیار ہوں گی۔
نیشنل کریکولم کونسل نے از سر نو کتابیں لکھوانے کیلئےپبلشرز سے مسودے مانگ لیے ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل نے پرائیویٹ پبلشرز سے کتابوں کے مسودے مانگے ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل پرائیویٹ پبلشرز سے نئی کتابیں مفت حاصل کرے گی, اور نئی کتابوں پر پرائیویٹ پبلشرز کو جملہ حقوق دیئے جائیں گے۔
پرائمری جماعت تک انگریزی، اُردو، ریاضی، جنرل نالج کی کتب دوبارہ تیار ہوں گی۔ نیشنل کریکولم کونسل نے کتابوں کے مسودے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔
پرائیویٹ پبلشرز کو یکساں نصاب کیلے نئی کتب کے مسودے 6 دسمبر تک جمع کرانا ہوں گے، اس سے قبل 29 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button