Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آئندہ 3 ماہ بہت اہم، وزیر اعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔
وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، اس لیے کوئی وزیر بیرون ملک نہ جائے، کوئی وزیر اجازت لیے بغیر بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا۔
وزیر اعظم نے گلاسگو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے، کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ کانفرنس میں وزراء سے متعلق جو بیانات دیے گئے وہ انتہائی افسوس ناک ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کانفرنس میں پاکستان کی کارکردگی شان دار رہی، گلاسگو کانفرنس میں پاکستان کا نام سرفہرست رہا، ملک امین اسلم نے کانفرنس میں پاکستان کی زبردست نمائندگی کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے کانفرنس سے متعلق متنازع بیانات دینے والے پارٹی ارکان کو شٹ اپ کال دے دی۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے ملک میں گیس کی قلت کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا ملک میں گیس کی قلت ہے، پاکستان میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، لیکن صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button