Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس : ملزم کی اپیل نہ سنی جا سکی
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں سزا پانے والے ملزم وسیم کی جانب سے دائر سزا کے خلاف اپیل لیفٹ اوور کر دی ہے۔
تفصیل کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں سزا پانے والے ملزم و مقتولہ کے سگے بھائی وسیم نے عمر قید کی سزا کے خلاف عدالت عالیہ میں اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف بہن قندیل کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا مقدمہ 15 جولائی 2016 درج ہوا جس پر ماڈل کورٹ ملتان نے 27 ستمبر کو عمر قید کی سزا سنادی تھی، ملزم نے ایڈووکیٹ سردار محبوب کے توسط سے عدالت میں سزا منسوخی کی اپیل دائر کی تھی، جو گزشتہ روز سماعت کے لئے مقرر تھی، تاہم وقت کی کمی کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔