Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لینئیر پارک، قلعہ کہنہ قاسم باغ پارک اور جناح پارک میں میاواکی جنگلات بنانے کا فیصلہ

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے واٹر ورکس روڈ، لینئیر پارک، قلعہ کہنہ قاسم باغ پارک اور جناح پارک میں میاواکی جنگلات بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں ٹینڈر اخبار میں دے دیا گیا ہے۔ پانچ مقامات پر میاواکی کی شجر کاری کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ترجمان پی ایچ اے ملتان جلال الدین نے مزید کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ڈی جی پی ایچ اے سے جنگلات میں ترقیاتی کاموں بارے رپورٹ طلب کی تھی۔ کسی قسم کا کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں ہوا۔
میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ میاواکی جنگلات کی جگہ کا تعین ہو چکا ہے۔
ان کے ٹینڈرز بھی ہو رہے ہیں۔منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
13دسمبر کو پی ایچ اے ہیڈ آفس میں ٹینڈر ہونے جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزیدکہا کہ وہاڑی چوک اور کبوتر منڈی میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے جارہے ہیں۔دیگر مقامات پر بھی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ جنگلات کی تعمیر متعلقہ مقامات کے علاقہ مکینوں کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکی تھی۔پی ایچ اے ملتان کی بھر پور کوشش کے باوجود کمیونٹی نے جنگلات کی تعمیر ناہونے دی تھی۔
اسی وجہ سے نئے مقامات پر میاواکی جنگلات کی تعمیر شروع کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button