Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں عارضی احساس بازار قائم

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غریب افراد کیلئے جنرل بس سٹینڈ پر عارضی احساس بازار قائم کردیا گیا ہے۔
عارضی احساس بازار میں شدید سردی کے پیش نظر غریب افراد کو جوتے اور ملبوسات فراہم کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ پر احساس بازار کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے احساس بازار کے افتتاح کے بعد شہریوں میں ملبوسات اور جوتوں سمیت دیگر سامان تقسیم کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے احساس بازار قائم کیا ہے۔شدید سردی کے پیش نظر غریب افراد کو جوتے اور ملبوسات فراہم کئے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے ابتدائی طور پر نجی سیکٹر کے تعاون سے عارضی احساس بازار جنرل بس سٹینڈ پر قائم کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں میں ملبوسات اور جوتے تقسیم کئے جاسکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس بازار سے مرد اور خواتین و بچے یکساں مستفید ہونگے اور سامان حاصل کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے احساس بازار آنیوالے شہریوں میں ملبوسات اور جوتے بھی تقسیم کئے اور سٹالز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے احساس بازار ہر بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button