Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قائداعظم کے مجسمے کی عینک چوری کرلی گئی

ضلع وہاڑی میں نصب قائد اعظم کے مجسمے پر لگی عینک کوئی نکال کر لے گیا، جس کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
نامعلوم چوروں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب قائداعظم کے مجسمےکوبھی نہ بخشا اور وہ عینک چوری کر کے لے گئے۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں جدید سی سی ٹی وی اور سیکیورٹی انتظامات ہونے کے باوجود مجسمے سے عینک چوری ہونے کا واقعہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مجسمے سے عینک چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے فوری رپورٹ طلب کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قائد اعظم کے مجسمےسے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طور پر دوسری عینک لگانےکی ہدایت بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button