Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صدر مملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے

صدر مملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ایکٹ گزٹ میں شائع ہوگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدرمملکت نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، صدر کے دستخط کے بعد اینٹی ریپ ایکٹ گزٹ میں شائع ہوگیا۔
ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اس خصوصی کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنا حصہ ڈالا، جو آرڈیننس کے تحت بنائی گئی تھی۔
گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 کو منظور کیا گیا تھا ، جس کے تحت زیادتی کے مجرم کو نامرد بنایا جائے گا۔
اس سے قبل رواں سال جون میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نےکرمنل لا ترمیمی بل2021 کی بھی منظوری دی تھی ، وزیرقانون نے ‏کہا تھا کہ کرمنل لا ترمیمی بل کےتحت ریپ کےعادی مجرم کو نامرد کیا جائے گا، عمرقید کاٹ کر ‏جب ریپ کرنے والا دوبارہ جرم کرے گا تو نامرد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button