Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں پرائیویٹ سی ای او تعینات کرنے کافیصلہ ، اسامی مشتہر، ہائیڈرو یونین کا احتجاج کا اعلان

حکومت انٹرجی سیکٹر کی پرائیویٹائزیشن کے عمل کو سست روی سے جاری رکھے ہوئے ہے اب میپکو میں پرائیویٹ سی ای او تعینات کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، اور اس کےلئے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
موجودہ سی ای او کی مدت رواں ماہ کے دوسرے عشرے میں ختم ہوجائے گی۔
اس صورتحال میں ملازمین تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ میپکو کے سینئر انجینئرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انکی سینارٹی کے بنیاد پر سی ای او بننے کا خواب بکھر گیا ہے۔
دوسری طرف ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے کہا کہ میپکو ہائیڈرو ورکرز یونین کی ملازمین کے مسائل عزت نفس کے ساتھ حل کئے ، جب کبھی بھی کوئی زیادتی ہوئی،ہائیڈرو یونین نے ہمیشہ پہلی صفوں میں آ کر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا۔
لیکن اب میپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ملازمین کے مسائل کو بالکل نظر انداز کیے ہوئے ہیں، گزشتہ چھ سالوں سے کام کرنے والے شہیدوں کے بچوں کے مستقل ہونے کے آڈر ،تمام غیر مستقل ملازمین کو مستقل کرنا ہولیکن تاحال ان مسائل کا کوئی مثبت حل نہ نکل سکا ہے۔
اب میپکو کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر کی جانب سے پرائیویٹ سی ای او کے لیے اشتہار دیا گیا ہے،جو کہ کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہےپاکستان کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنی میں پرائیویٹ سی ای او کی تعیناتی کمپنی کے ملازمین اور صارفین کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
واپڈا کی ڈسٹری بیوشن کمپنی قومی سلامتی کا ادارہ ہے، اسی لئے ان کمپنیوں میں پرائیویٹ سی ای اوکی تعیناتی محکمانہ بالادستی کے بالکل خلاف ہے۔
ہمارے پاس انتہائی قابل انجینئرز موجود ہیں،ان کے ہوتے ہوئے میپکو میں پرائیویٹ سی ای او لگانا قابل مذمت ہے۔
میپکو ہائیڈرو یونین پرائیویٹ سی ای او کی تعیناتی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتی ہے،اور یہ بتانا چاہتی ہے کی اگر بورڈ آف ڈائریکٹرز اس عمل سے باز نہ آئے تو میپکو ہائیڈرو ورکرز یونین بھرپور پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
ہم ہر سطح پر پورے میپکو ریجن میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے، اور کسی بھی صورت میں پرائیویٹ چیف ایگزیکٹیو کو بیٹھنے نہیں دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button