Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

علماء کرام حکومت کی کرونا ویکسی نیشن مہم کوکامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں:ڈاکٹر ذیشان گردیزی

ادارہ ترقی صحت ملتان کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر ذیشان گردیزی نے کہا ہے کہ علماء کرام‘ اساتذہ کرام اور ڈاکٹرز معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے بیانات و الفاظ میں اثر ہوتا ہے اور لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں۔
علماء کرام حکومت کی کرونا ویکسی نیشن مہم کوکامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں نماز جمعہ کے اجتماعات اور مذہبی اجتماعات میں کرونا ویکسی نیشن کی افادیت بارے عوام کو آگاہ کریں۔ تاکہ عوام کو اس موذی وباء سے نجات دلائی جا سکے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزتشہ روز ڈی ایچ ڈی سی ملتان میں کرونا مہم بارے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جس میں ملتان شہر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے بھر پور شرکت کی۔
جن میں پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری‘ علامہ محمد فاروق خان سعیدی‘ قاری غلام فرید اظہری‘ علامہ پیر رمضان شاہ فیضی‘ محمد ایوب مغل‘ قاضی بشیر گولڑوی‘ مفتی عثمان پسروری‘ قاری احمد رضا فرید‘ محمد زین العابدین‘ قاری محمد سعید نقشبندی‘ قاری زاہد عباس‘ سید حسنین محمود بخاری‘ صاحبزادہ فیض رسول رضوی‘ پیر عزیز رسول فیضی‘ علامہ ارشد بلوچ‘ قاری خادم سعیدی‘ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی‘ انجینئر کاشف حیدری سمیت جید علماء کرام شامل تھے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سکالر پروفیسر صدیق خان قادری نے کہا کہ کرونا ویکسی نیشن بارے تعارفی سیشن خوش آئند بات ہے اور یہ محکمہ صحت کا احسن اقدام ہے۔ علماء کرام کو اس وبائی مرض کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار اداکرناچاہئے اور عوام کو اپنے اجتماعات میں اس ویکسی نیشن کے لگانے کیلئے راغب کرنا چاہئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا علماء کرام اس وباء کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں گے اور جس حد تک ہو سکا اپنے اجتماعات میں اس وباء سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ملتان ڈاکٹر سید علی مہدی نے کہا محکمہ صحت عوام کو اس وباء سے بچانے کیلئے ترجیح و ہنگامی بنیادوں پر کام کررہاہے ہم قوم کو 80فیصد ویکسن لگا کر اس وبائی مرض سے بچا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا عوام محکمہ صحت کا ساتھ دیں اور جہاں تک ہو سکے اس مرض سے بچاؤ کیلئے ویکسین بارے آگاہی مہم چلائیں اور اپنے خاندانوں کو اس وباء سے محفوظ کریں۔
تقریب سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے چلائی جانے والی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر یونیسیف لاہور کے نمائندے ڈاکٹر حبیب‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر آصف‘ ہیلتھ نیوٹریشن سپر وائزر وٹرینر سید امجد بخاری سمیت علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button