اورپھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیوار احساس قائم کردی گئی

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے احساس بازار کے بعد ایک اور عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے دیوار احساس قائم کردی ہے۔
صنعت زار روڈ پر غریب افراد کیلئے”دیوار احساس”پر بلامعاوضہ سردی کے کپڑے اور ملبوسات فراہم کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز دیوار احساس کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد مزمل بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر نادار اور غریب افراد میں کپڑے بھی تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ دیوار احساس پر قریب افراد کو سردی سے بچاو کیلئے کپڑے بلامعاوضہ فراہم کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود انتظامیہ کی ترجیح ہے دیوار احساس پر کوئی بھی مخیر شخص یا شہری کپڑے عطیہ کرسکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس بازار کی طرز پر روزانہ 5 سو سے زائد افراد و بچوں کو دیوار احساس سے کپڑے فراہم کئے جائیں گے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ شہری اپنے ملبوسات غریب افراد کو فراہمی کیلئے دیوار احساس پر رکھ سکتے ہیں۔
سول سوسائٹی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس کار خیر میں حصہ ڈالے تاکہ اس منصوبے کو مزید بڑھایا جاسکے۔
دریں اثناءگزشتہ روز دیوار احساس پر شہریوں کی جانب سے بھرپور عطیات کا سلسلہ جاری رہا اور شہریوں نے اس اقدام کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا احسن اقدام قرار دیا۔




















